صبح سویرے ٹیپو سلطان میں ڈاکٹر کی غفلت سے کمسن بچہ جاں بحق

October 16, 2019 12:42 pm0 commentsViews: 4

لواحقین کا بسم اللہ اسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج اور شدید نعرے بازی
3 ماہ کے محمد احمد کو نمونیا ہونے کے باعث بسم اللہ اسپتال لایا گیا تھا، لواحقین
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے ٹیپو سلطان میں ڈاکٹروں کی غفلت سے کمسن بچہ جاں بحق، لواحقین کا احتجاج، اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان کے علاقے کراچی ایڈمن سوسائٹی بلوچ کالونی فلائی اوور کے قریب واقع بسم اللہ اسپتال میں زیر علاج 3 ماہ کا معصوم کمسن بچہ محمد احمد ولد اعظم خان ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہوگیا، لواحقین کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور صوبائی حکومت سے اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی اور اسپتال بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ کمسن بچہ لیاقت اشرف کالونی گلی نمبر7 کا رہائشی اور بچے کو نمونیا ہونے پر لیاقت نیشنل اسپتال لے جایا گیا جہاں پر وینٹی لیٹر نہ ہونے کے باعث لیاقت نیشنل اسپتال میں چیک اپ کرایا گیا بعدازاں بسم اللہ اسپتال لایا گیا تاہم کمسن بچے کی آج تدفین کے بعد کارروائی کی جائے گی۔