سچل، پریڈی، اتحاد ٹائون، ڈاکس صبح سویرے پولیس کے چھاپے، ملکہ منشیات سمیت 9 ملزمان گرفتار

October 16, 2019 12:50 pm0 commentsViews: 4

موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرکے پولیس نے 9 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں
عبداللہ ہارون روڈ کی مبارک منزل میں چوری کرنے والا ملزم بھی پولیس کی پکڑ میں آگیا
مچھر کالونی سے ملکہ منشیات عائشہ گرفتار، قبضے سے سوا کلو چرس برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے سچل، پریڈی، اتحاد ٹائون میں سی آئی اے اور ڈاکس پولیس کے چھاپے، ملکہ منشیات اور اسٹریٹ کرمنل سمیت 9 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 2 موٹر سائیکل لفٹر ملزمان زاہد اور محمد بخش کو گرفتار کرکے قبضے سے چوری شدہ 9 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، پریڈی پولیس نے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع مبارک منزل میں چوری کی واردات کرنے والے ملزم لیاقت کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور ٹولز برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر اتحاد ٹائون پولیس نے 2 منشیات فروش ملزمان عابد اور شکیل کو گرفتار کرکے قبضے سے منشیات برآمد کرلیں جبکہ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملکہ منشیات فروش و منشیات کی ڈیلر ملزمہ خاتون عائشہ کو گرفتار کرکے قبضے سے سوا کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ سی آئی اے اور اے وی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے شنریہ نشہ کرنے والا 3 رکنی گروہ کے 3 کارندوں جہانزیب، ذیشان اور وقاص کو گرفتار کرکے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔