اینکر مرید عباس پر فائرنگ میں استعمال پستول برآمد

October 16, 2019 12:54 pm0 commentsViews: 4

ملزم عادل زمان کیخلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا
واردات والے روز عاطف زمان نے پستول منگوایا تھا جس سے قتل کیا گیا، ملزم عادل زمان کا بیان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں پولیس نے ملزم عادل زمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک اور مقدمہ درج کرلیاہے۔اینکر مرید عباس سمیت دو افراد قتل کیس میں عاطف زمان کے شریک ملزم عادل زمان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،جہاں پولیس کیخلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک اور مقدمہ درج کرلیاہے۔منگل کو سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے گزشتہ روز وہ پستول برآمد کرایا جس سے عاطف زمان نے فائرنگ کی تھی، جس کے تحت عادل زمان کے خلاف 25آرمز ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ واردات والے روز عاطف زمان نے پستول منگوائی تھی،جس پستول سے فائرنگ کی گئی وہ عادل زمان کے نام پر ہے،مرید عباس اور خضر کو قتل کرنے کے بعد قاتل عاطف زمان نے اسی پستول سے خود کشی کی کوشش کی۔تفتیشی افسرعتیق الرحمان کے مطابق نئے مقدمے سے ملزم کے خلاف قتل کیس اور مضبوط ہوگیاہے۔