سلمان شہباز کے تمام اثاثے و جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

October 17, 2019 12:02 pm0 commentsViews: 6

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے تمام اثاثے اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے نیب کی درخواست پر سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کیے جانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی جس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات پر سلمان شہباز کی طلبی کے حوالے سے ان کی رہائش گاہ کے باہر اور عدالتی دروازے کے باہر اشتہار لگائے گئے۔