شہزادہ ولیم شیروانی پہننے والے شاہی خاندان کے پہلے فرد بن گئے

October 17, 2019 12:13 pm0 commentsViews: 9

اسلام آباد (آن لائن) برطانوی شہزادے ولیم نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے شاہی خاندان کے تمام افراد کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شہزادہ ولیم نے اپنے پہلے 5 روزہ پاکستانی دورے کے دوسرے دن شیروانی پہن کر تاریخ رقم کردی اور شیروانی پہننے والے پہلے شاہی فرد بن گئے۔ ان سے قبل ان کے والد شہزادہ چارلس بھی پاکستان آچکے ہیں تاہم انہوں نے شیروانی نہیں پہنی تھی۔