سی ویو پر مختلف اشکار والی تھری ڈی لائٹس جگ مگااٹھیں

October 17, 2019 12:29 pm0 commentsViews: 7

عبدالستار ایدھی ایونیو کی دو رویہ سڑک کی گرین بیلٹس کی دلکشی میں اضافہ ہوگیا
کچھوئوں‘ مچھلیوں کے علاوہ مشروم اور بیضوی تکون شکل کی تیاری سی بی سی ورکشاپ میں کی گئیں‘ حکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے سی ویو پر مختلف اشکال والی سہ جہتی (تھری ڈی) لائٹس روشن کردیں۔ ترجمان سی بی سی کے مطابق سی ویو پر ساحل کے طویل رقبے پر خصوصی صفائی مہم جبکہ تفریح کی غرض سے سمندر پر آنے والے شہریوں کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا کے خالی ڈبوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے نصب کیے جانے والے آبی حیات کی شکلوں کے کوڑے دان کے بعد سی بی سی نے سی ویو عبدالستار ایدھی ایونیو کی دو رویہ سڑک کی گرین بیلٹس پر رات میں جلنے والی تھری ڈی لائٹس روشن کر دیں، سی بی سی حکام کے مطابق مختلف آبی حیات کے کچھوئوں اور مختلف اقسام کی مچھلیوں کے علاوہ مشروم اور بیضوی اور تکون شکل کی تھری ڈی لائٹس مکمل طور پر سی بی سی ورکشاپ میں تیار کی گئی ہیں جن کی تنصیب کے بعد سی ویو کی دلکشی میں اضافہ ہو گیا ہے۔