نیب: منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کیخلاف سیل قائم

October 17, 2019 1:57 pm0 commentsViews: 3

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے ہیڈکوارٹرزمیں اینٹی منی لانڈرنگ اور کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم (دہشت گردی کی مالی امداد کا انسداد) سیل قائم کردیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سیل کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کریں گے اور ارکان میں ڈائریکٹرظفراقبال،مفتی عبدالحق،جہانزیب فرید،سہیل احمد اور ناصر مغل شامل ہیں۔

سیل کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے۔ یہ سیل نیشنل ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ریاستی کوششوں کو کامیاب بنائے گا۔