بابلس میں اسرائیلی فوج کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ

October 18, 2019 12:43 pm0 commentsViews: 3

صیہونی انتہا پسندوں اور فوجیوں کی وہاں پر موجود فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ، 50 سے زائد زخمی
نابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں فلسطینیوں پر وحشیانہ فائرنگ کر کے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ انتہا پسند صہیونیوں نے نابلس میں حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ کر دیا اور اسی دوران صہیونی فوجیوں نے وہاں موجود فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، خبروں میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں 50 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ صہیونی انتہا پسندوں اور صہیونی فوجیوں نے چند روز قبل بھی نابلس میں پیغمبر حضرت یوسفؑ کے مقبرے پر حملہ کیا تھا۔ دوسری جانب فلسطین انفارمیشن سینٹر نے خبر دی ہے کہ صہیونی انتہا پسندوں نے قبلہ اول پر حملہ کیا اور قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ صہیونی انتہا پسندوں کو صہیونی فوجیوں کی بھی پوری پشت پناہی اور حمایت حاصل تھی۔