ڈی ای او ایسٹ انیسہ بگھیو کیخلاف تحقیقات کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے ڈی ای او ایسٹ سیکنڈری انیسہ بگھیو کی کرپشن ‘کینیٹن کی غیر قانونی الاٹمنٹ سمیت اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے لیا ہے۔ سیکریٹری تعلیم اسکولز سندھ نے ایڈیشنل سیکریٹری اسکولز کو انکوائری افسر تعینات کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کرلی۔