وکیل فاروقی نے ٹیلی فلم بنانے کا اعلان کردیا

October 19, 2019 1:40 pm0 commentsViews:

کلاسک ٹیلی فلم محبت زندہ رہے گی ایک منفرد شاہکار ہوگی‘ پریس کانفرنس سے خطاب
سندھ حکومت فنکاروں کیلئے فنڈز مختص کرے‘ محمد علی نقوی‘ آدم راٹھور اور خالد ظفر کا مطالبہ
کراچی(پ ر)ٹی وی اسٹیج کے معروف اداکار وکیل فاروقی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میری کلاسک ٹیلی فلم محبت زندہ رہے گی کا پروجیکٹ جب میں پاکستان ٹیلی ویڑن اسلام آباد لے کرگیا تو انہوں میرے اس پروجیکٹ کو رد کردیا حالانکہ میں نے اپنی پوری زندگی پی ٹی وی کو دے دی انہوں نے کہا کہ اس فلم کو تین سال سے مختلف چینلز پر لے کرگیا انہوں نے یہ کہ کر رد کردیا کہ چیلنز کے پاس اب بجٹ نہیں ہے ان تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ازخود اپنی مزکورہ ٹیلی فلم کو تیار کرکے پاکستان کے میں واقع تمام آرٹس کونسل میں ریلز کرونگا وکیل فاروقی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اپنے فنکاروں کو ان کی فلاح بہبود کے لئے فنڈ مہیاء کررہی ہے جبکہ سند حکومت کراچی کے فنکاروں کا فنڈ ہڑپ کررہی ہے جو سندھ کے فنکاروں کے ساتھ زیادتی ہے اس موقع پراداکار خالدظفر۔آدم راٹھور محمدعلی نقوی اور اخترشیرانی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرح سندھ میں بھی فنکاروں کے لئے فنڈ مختص کرے۔