مرحوم ڈی ایس پی کی اربوں مالیت کی جائیداد کی نیلامی شروع

October 19, 2019 2:13 pm0 commentsViews: 8

جمیل اختر کیانی کی منقولہ و غیر منقولہ 12 سے زائد جائیدادیں، بیوہ اور بیٹے کے نام کرنسی بھی ضبط کرلی جائے گی، نیب حکام
کراچی (نیو ز ڈیسک) نیب حکام نے مرحوم پولیس افسر جمیل اختر کیانی کی منقولہ و غیر منقولہ 12 سے زائد جائیدادیں نیلام کرنے کی تیاری شروع کردی ہے جن کی آج کے دور میں مارکیٹ ویلیو اربوں روپے ہے، جبکہ مرحوم کی اہلیہ اور بیٹے کے 10 بینک اکائونٹس میں منتقل ہونے والے کروڑوں روپے کی ملکی و غیر کرنسی بھی ضبط ہو جائیں گی اور تمام پیسہ قومی خزانے میں منتقل کردیا جائے گا۔ مرحوم ڈی ایس پی نے زمانہ طالب علمی میں بیٹے کے اکائونٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے تھے۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے جمیل اختر کیانی، ان کی اہلیہ مسمات ریاض بی بی کو 10 سال اور 5 سال قید کی سزا اور 3 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزم فیصل جمیل کیانی مفرور تھا جس نے اب سندھ ہائی کورٹ میں سرنڈر کرکے بریت کی استدعا کی تھی جو عدالت نے مسترد کردی ہے، ملزم فیصل جمیل کیانی کو ٹرائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔