حساس ادارے کے اہلکار بن کر منشیات فروخت کرنیوالے گرفتار

October 21, 2019 11:27 am0 commentsViews: 5

ملزم فہد بلوچ اور نواز کے قبضے سے 9 سو گرام آئس اور چرس برآمد کرلی گئی
پولیس اہلکار بھی پکڑا گیا ملزم اشرف اپنی سالی کے ذریعے منشیات فروخت کرواتا تھا
کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے قیوم آباد میں کاررروائی کرتے ہوئے حساس اداریکے اہلکاروں کا حلیہ اپنا کر آئس فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک اور کارروائی میں منشیات فروش پولیس اہلکار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع کورنگی پولیس نے قیوم آبادکے قریب کامیاب کارروائی کے دوران حساس ادارے کاحلیہ اپنا کرآئس فروخت کرنے والے 2ملزمان فہد بلوچ اور نواز کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم فہد بلوچ سے 9سوگرام آئس جبکہ ملزم کے ساتھی نواز کے قبضے سے چرس برآمد کی گئی ہے، گرفتارملزمان تعلیمی اداروں اور ڈانس پارٹیوں میں آئس فراہم کرتے تھے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری اور دوران تفتیش اہم انکشافات کی بھی توقع کی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے علاوہ محکمہ پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں،ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ ضلع کورنگی پولیس نے ایک اور کارروائی میں منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکارکوبھی گرفتارکیاہے، گرفتار پولیس اہلکاراشرف اپنی سالی کے ذریعے منشیات فروخت کرواتاتھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 اے ایس آئی ،ایک ہیڈ کانسٹیبل،ایک کانسٹیبل کوگٹکے ماوے کی فروخت میں ملوث ہونے پرمعطل کیاگیاہے، جرائم کے خلاف تابڑ توڑ کارروئیاں جاری رہیں گی۔