گاڑیوں کی نمبر پلیٹس مالکان کے گھر پہنچانے پر غور

October 21, 2019 11:36 am0 commentsViews: 3

محکمہ ایکسائز میں 17 ہزار نمبر پلیٹس تیار بڑی ہیں، شہری لے کر نہیں گئے، سیکریٹری عبدالحلیم شیخ
کراچی(کرائم رپورٹر)سندھ حکومت نے تین سال سے تیار گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں شہریوں کو ان کے گھر پر پہنچانے پر غور شروع کردیا ہے۔ گھر پر نمبر پلیٹ پہنچانے کے چارجز لیے جائیں گے۔سیکریٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی 17 ہزار نمبر پلیٹس تین سال سے پڑی ہیں، لوگ اٹھانے کوتیارنہیں۔سیکریٹری ایکسائز کا کہنا ہے کہ 2020 میں اس پر کام شروع کیا جائے گا، یہ فیصلہ17 ہزار نمبر پلیٹس نہ اٹھانیوالیشہریوں کی وجہ سے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی نمبر پلیٹس کی گاڑیاں صوبے میں چل رہی ہیں، جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف محکمہ ہر چھ ماہ بعد مہم چلاتا ہے، کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔عبدالحلیم شیخ نے کہا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف محکمہ اور ٹریفک پولیس کارروائی کررہی ہے، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگانا غیرقانونی عمل ہے، ایسا کرنے والوں کے خلاف چالان کیا جائے گا اور انہیں جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔