سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ تیار

October 21, 2019 11:40 am0 commentsViews: 4

لوکل گورنمنٹ کے 6 میگا پروجیکٹ کی تعمیری لاگت میں مزید کروڑں کا اضافہ کرکے بھاری مالی مفادات حاصل کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں
چیف سیکریٹری کو ماموں بناکر وزیراعلیٰ کے کلاس فیلو سید محمد طلحہ کو حیران کن طور پر اسپیشل سیکریٹری تعینات کرائے جانے کا انکشاف
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی) سندھ حکومت کے اربوں لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ تیار ،لوکل گورنمنٹ میگا پروجیکٹ کے کراچی میں 3ارب 6 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے جاری6 میگا پروجیکٹ کی تعمیر سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ تیار
ی لاگت میں مزید کروڑوں کا اضافہ کر کے بھاری مالی مفادات حاصل کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں ،،چیف سیکریٹری سندھ کو ماموں بناکر بلدیہ کراچی میں چیف انجینئر ڈیزائن اور ٹریفک انجینئرنگ کے عہدوں پر تعینات گریڈ20کے افسر سید محمد طحہ کو حیران کن طور پر تقرری کا منتظر ظاہر کرکے اسپیشل سیکریٹری ٹیکنیکل تعینات کرائے جانے کا انکشاف،وزیر اعلی سندھ کے کلاس فیلو کہلائے جانے والے کے ڈی اے کے جونیئر انجینئر اور لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے طاقتور افسر خالد مسرورپر چیف سیکریٹری کو اندھیرے میں رکھ کر آرڈر جاری کرائے جانے کی افواہیں گردش کرنے لگیں،وزیر اعلی سندھ کے کلاس فیلو کی مبینہ آشیرباد حاصل ہوتے ہی سید محمد طحہ نے سروس رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کے ایم سی حکام سے اجازت(ریلوینگ) لینا یا مطلع کرنا بھی گوارا نہ کیا،چیف انجینئر ڈیزائن کا کسی کو چارج دیئے بغیر لوکل گورنمنٹ میں اسپیشل سیکریٹری ٹیکنیکل بن کر کام شروع کردیا،بلدیہ عظمی کراچی کے حکام نے اقدام کو سروس رولز کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سے کارروائی کی استدعا کردی،تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی میں چیف انجینئر ڈیزائن اور ٹریفک انجینئرنگ کے دو اہم عہدوں پر تعینات ایس سی یو جی گریڈ20 کے افسر سید محمد طحہ کو چیف سیکریٹری سندھ نے تقرری کا منتظر ظاہر کر کے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں اسپیشل سیکریٹری ٹیکنیکل تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس پر سید محمد طحہ نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نہ صرف چارج حاصل کرلیا ہے بلکہ کام کا آغاز بھی کردیا ہے، جبکہ سید محمد طحہ تقرری کے منتظر نہیں بلکہ کے ایم سی میں دو اہم عہدوں پر پہلے ہی تعینات تھے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم مافیا نے سابق اسپیشل سیکریٹری ٹیکنیکل اور پی ڈی لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ انجینئر نیاز سومرو کی ریٹائرمنٹ کے بعداربوں لاگت کے جاری میگا پروجیکٹ میں من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے اور اربوں لاگت کے جاری تعمیراتی پروجیکٹ کی لاگت میں اضافہ کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔