پولیس کارروائیاں ڈکیت اور رہزن 4 ملزمان پکڑے گئے

October 21, 2019 11:40 am0 commentsViews: 4

سرسید پولیس نے ضامن علی اور عبدالباسط کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں
پاک کالونی سے موٹر سائیکل لفٹر افضل پہاڑی ہاتھ آگیا، عادی جرائم پیشہ ہے، متعدد بار پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے
کراچی(کرائم رپورٹر) سرسید اور پاک کالونی پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں ،تفصیلات کے مطابق سرسید پولیس نے ایک چھاپہ مار کاروائی کے بعد ڈکیتی اوررہزنی کی وارادتوں میں ملوث 2ملزمان ضامن علی اور عبدالباسط عرف تیمور کوگرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ ، نقد رقم، موبائل فون ، سرجانی اور گارڈن تھانوں کی حدود سے چوری کی گئی 2 موٹر سائیکلیںبرآمد ہوئیں ملزمان نے ابتدائی تفتیش میںانکشاف کیا ہے کہ ملزم ضامن علی سال 2014 ، 2015اور2016میں بھی جیل جاچکا ہے،پاک کالونی پولیس نے ایک موٹر سائیکل لفٹر افضل عرف پہاڑی کو گرفتار کر کے 220 گرام چرس, ایک 30 بور پستول اور ناظم آباد تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر kil5249 برآمد کر لی۔ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے۔