محکمہ داخلہ کاگٹکا ماوا بنانیوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کو کارروائی کا حکم

October 21, 2019 11:40 am0 commentsViews: 2

کراچی(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ نے گٹکا ماوا بنانے والوں کے خلاف سیکریٹری فوڈ اور سندھ فوڈ اتھارٹی کو بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری فوڈ،آئی جی سندھ،ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی گٹکا ماوا بنانے والوں کے خلاف کارروائی کر یں،30 ستمبر کو عدالت کے جاری کردہ حکم کے مطابق دونوں محکمہ گٹکا ،ماوا،مین پوری جیسی خطرناک اشیاء کے خلاف کارروائی کریں گے۔