کیماڑی میں ذاتی تنازع پر گولیاں چل گئیں، 2 افراد زخمی

October 21, 2019 12:10 pm0 commentsViews: 2

کراچی (کرائم رپورٹر) کیماڑی میں آپس کی لڑائی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی کے علاقے گلشن سکندر آباد میں ذاتی تنازع میں فائرنگ کے دوران دو افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمیوں کی شناخت 40 سالہ مکرم ولد اورنگزیب، 30 سالہ رحمن ولد عبدالرحمن کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی پڑوسی ہیں اور ان کا آپس میں رشتہ کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم مکرم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔