بھارت میں طلبہ کو نقل سے روکنے کے لیے انوکھا طریقہ

October 21, 2019 12:10 pm0 commentsViews: 13

بنگلور (آئی این پی) بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہر بنگلور میں طلبہ کو نقل کرنے سے روکنے کے لیے سر پر گتے پہنا کر امتحان لیا گیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے کیے جارہے ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے بنگلور کی ایک یونیورسٹی میں طلبہ کو نقل سے روکنے کے لیے سر پر گتے پہنا کر امتحان لیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام طلبہ اور طالبات ہیلمٹ کی طرح گتے سے سر کو ڈھانپے امتحان دے رہے ہیں اس دوران صرف آنکھوں والے حصے سے وہ دیکھ سکتے ہیں۔