موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں کمی

October 21, 2019 12:10 pm0 commentsViews: 37

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کے عرصے میں ملک میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں 19.48 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس عرصہ میں ملک میں 3 لاکھ 67 ہزار 656 یونٹس موٹر سائیکل اور رکشے فروخت ہوئے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 4 لاکھ 56 ہزار 626 یونٹس موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت کی گئی ہے۔