آج صبح فائرنگ سے زخمی نامعلوم شخص دم توڑ گیا

October 21, 2019 12:10 pm0 commentsViews: 6

رات گئے متوفی منگھوپیر کنواری کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کا نشانہ بنا تھا
کراچی (کرائم رپورٹر) رات گئے کنواری کالونی فائرنگ کا زخمی شخص آج صبح دم توڑ گیا، مقتول ہلاکت سے قبل اپنے 2 ناموں سے پولیس کو شناخت کراتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق پیرآباد تھانہ کی حدود منگھوپیر کنواری کالونی رحمت پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے زخمی ہو کر عباسی شہید اسپتال آنے والا 30 سالہ نامعلوم شخص آج صبح دوران علاج دم توڑ گیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے پہلے اپنا نام عبدالعلی بتایا اور بعد میں اکبر علی ولد شیر بادشاہ ظاہر کیا، مقتول نے بتایا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگی جبکہ مقتول کو 2 گولیاں سر اور ایک بازو پر لگی ہوئی تھی تاہم بعد ازاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا۔