نیشنل ہائی وے پر سڑک کنارے پارکنگ پر پابندی عائد

October 21, 2019 12:10 pm0 commentsViews: 2

کراچی(کرائم رپورٹر)سندھ حکومت نے نیشنل ہائی وے پر سڑک کنارے اور سروس لین پر آئل ٹینکرز، ٹرالر ز، ٹرکوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 90 روز کے لئے نیشنل ہائی وے پر دفعہ 144 کا اطلاق کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل میں ٹینکرز کے لئے جگہ مختص ہے،پارکنگ وہاں کی جائے،نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکرز کی پارکنگ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے،دفعہ 144لگانے کا مقصد شہریوں کو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے محفوظ رکھنے ،روڈ پر آئل سے پھسلنے،اور ٹریفک کے بہائو کو برقرار رکھنا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ ایس ایچ اوز نیشنل ہائی وے، سروس لین پر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں،ڈی آئی جی ٹریفک نے 13ستمبر کو محکمہ داخلہ سندھ سے آئل ٹینکرز ،لاری،ٹرکوں کی نیشنل ہائی وے پر پارکنگ روکنے کے لئے درخواست دی تھی۔