شہباز شریف کی سیاست سے ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی

October 21, 2019 12:13 pm0 commentsViews: 4

مسلم لیگ ن کے سربراہ فوج کو ساتھ رکھ کر چلنا چاہتے ہیںفوج ان کی قدردان ہے
فوج کرپشن میں ملوث نواز شریف اور حمزہ شہباز دونوں کو برداشت نہیں کرے گی
نواز شریف نے اپنی سوچ تبدیل نہ کی،مریم نواز کو سیاست سے واپس نہ کھینچا
شہباز کبھی بھی بھائی اور بیٹے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے‘جاوید چوہدری کا کالم میں اظہارِ خیال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی جاوید چوہدری کا اپنے کالم میں کہنا ہے کہ شہباز شریف سے گذشتہ ہفتے ملاقات ہوئی،بڑے بھائی کی صحت اور قید پر بہت پریشان تھے۔میں نے ان سے کہا کہ آپ فیصلہ کیوں نہیں کر لیتے؟ جواب دیا کہ میں مر جاؤں گا لیکن بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ شہباز شریف کے پاس ایک گھنٹہ بیٹھا رہا۔محسوس ہوا کہ شہباز شریف تھک چکے ہیں۔اب اس صورتحال میں مزید نہیں رہ سکیں گے۔مجھے محسوس ہوا یہ سیاست سے ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔یابھائی کو جیل سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔اس کے لیے کسی کے پاؤں بھی پڑنا پڑا تو پڑ جائیں گے۔لیکن اس کے باوجود نواز شریف نے اپنی سوچ تبدیل نہ کی،مریم نواز کو سیاست سے واپس نہ کھینچا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بند کیا اوت یہ سڑکوں اور دجرنوں کی سیاست سے سائب نہ ہوئے تو میاں شہاز شریف سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔یہ چپ چپ لندن جائیں گے،علاج کروائیں گے،واک کریں گے،کتابیں لکھیں گے اور یوں سیاست میں پرفارمنس کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے کا۔خواجہ آصف بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔اور خواجہ سعد رفیق بھی جیل میں بیٹھ کر یہی سوچ رہے ہیں “یہ ہم ہر دو تین سال بعد کیا کر دیتے ہیں؟۔ جب کہ احسن اقبال سڑکوں پر پارٹی کی قیادت کریں گے۔ میاں شہباز شریف اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بڑے بھائی سے بہت مختلف ہیں۔یہ فوج کو ساتھ رکھ کر چلنا چاہتے ہیں۔یہ سمجھتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ بہت مضبوط ہے۔فوج بھی شہباز شریف کی قدردان ہے۔اس کی دو وجوہات ہیں۔پہلی وجہ ان کی پرفارمنس ہے۔ملک میں آج تک کسی سویلین نے میاں شہباز شریف جتنا پرفارم نہیں کیا۔فوج اس پرفارمننس کی قدر کرتی ہے،دوسرا یہ میرٹ اور ایمان داری پر سمجھوتا نہیں کرتے۔فوج بھی اس بات سے پوری طرح واقف ہے۔بس ان کی دوکمزوریاں ہیں،میاں نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف۔یہ ان دونوں کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔جب کہ فوج نواز شریف اور حمزہ شہباز دنوں کو برداشت نہیں کرے گی،حمزہ پر کرپشن کے الزامات ہیں جب کہ میاں نواز شریف فوج کے خلاف ہیں۔شہباز شریف کبھی بھی بھائی اور بیٹے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔