اطالوی صحافی کا مائیک پومپیو کو کتے کا کھانا دن میں 3 بار کھانے کا مشورہ

October 21, 2019 12:35 pm0 commentsViews: 6

امریکی وزیر خارجہ کو وہائٹ ہائوس کیلئے وفادار اور مخلص بننے میں مدد مل سکے گی ‘خاتون صحافی
سوشل میڈیاپر اطالوی خاتون کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو باکس دینے کی ویڈیو وائرل
روم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پیجز اور اکاؤنٹس نے ایک اطالوی خاتون کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ایک باکس دینے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ایک اطالوی طنزیہ صحافی نے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو کتے کا کھانا دیا ، اور اسے بتایا کہ وہ کتے کا کھانا دن میں تین بار کھایا کریںتاکہ مائک پومپیو کو امریکہ کیلئے وفادار اور مخلص بننے میں مدد مل سکے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون اطالوی طنزیہ صحافی ایلس مارٹینیلی ہے۔ یہ ویڈیو شمال مشرقی شام میں حالیہ ترک فوجی آپریشن سے قبل روم میں پومپیو اور اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپ کونٹے کے مابین ایک ملاقات کے دوران 2 اکتوبر 2019 کی ہے۔ روسی اخبار ٹوڈے کے مطابق مارٹینیلی نے امریکی وزیر خارجہ کو پنیر کا ایک ٹکڑا دیا ، جس میں واشنگٹن کی اس پالیسی کے بارے میں اٹلی کے خدشات کا اظہار کیا گیا جس سے اطالوی کھانے کی صنعت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔