اورنگی ٹائون میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

October 21, 2019 12:38 pm0 commentsViews: 5

کراچی( کرائم رپورٹر) اورنگی ٹائون میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پاکستان بازار تھانے کی حدود گلشن غازی فرید کالونی کے علاقے میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص کو نیم بے ہاشی کی حالت میں ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت17 سالہ مزمل محمود ولد خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔