خورشید شاہ مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

October 21, 2019 1:53 pm0 commentsViews: 5

سکھر: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدالت نے خورشید شاہ کے ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکوٹرنے اب تک نیب کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کے فرنٹ مین اکرم خان کے اکاؤنٹ سے پچیس لاکھ روپے خورشید شاہ کے دواکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ بھی اب تک نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے، پہلاج مل خورشید شاہ کا بزنس پارٹنر ہے، خورشید شاہ نیب سے مکمل تعاون نہیں کررہے ہیں، خورشید شاہ کے خاندان کے مطلوب افراد بھی نیب سے تعاون نہیں کررہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب پراسیکوٹر نیب عدالت میں بزنس پارٹنر کے کاغذات پیش کردیئے اورکہا کہ تحقیقات جاری ہیں لیکن مزید 15 دن کا ریمانڈ دیا جائے، جس پرعدالت نے نیب پراسیکوٹرکی استدعا پرریمانڈ میں توسیع کردی اور 15 روزکے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ خورشید شاہ کو دوبارہ چار نومبر کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

سماعت سے قبل عدالت کے حکم پرڈاکٹرز کی ٹیم نے خورشید شاہ کا میڈیکل چیک اپ کیا، میڈیکل رپورٹ میں خورشید شاہ کی مجموعی حالت تسلی بخش قراردی گئی ہے۔