ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ٗوزیراعظم

October 22, 2019 12:23 pm0 commentsViews: 5

معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ٗ چند چھوٹے لوگوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک کو نقصان پہنچایا
چین کے تعاون سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے مراکز کھول رہے ہیں ٗ حب پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک/نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک کرپشن پر قابو نہیں پاتے تب تک باہر سے سرمایہ کاری نہیں آتی ہے۔ معاشی بدحالی کے خاتمے کے لیے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں چھوٹے سے ٹولے نے اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا، سی پیک کے ذریعے پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ چین کے تعاون سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے مراکز کھول رہے ہیں، اپنے وسائل سے بجلی پیدا کرنے سے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ تھر میں 185 ارب ٹن کا کوئلہ موجود ہے تھر کے کوئلے سے 100 سال تک بجلی دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے 1320 میگاواٹ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا، عمران خان نے کہاکہ منصوبے کے لیے 20 فیصد کوئلہ تھر سے لانے کی گزارش کرتا ہوں یہ سی پیک کا پہلا جوائنٹ منصوبہ ہے افتتاح پر خوش ہوں۔ عمران خان نے کہاہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر دنیا میں سب سے بہتر ہیں، ریکوڈک میں باہر سے بڑی کمپنیاں کام کرنے آئی تھیں کمپنیوں نے باہر جاکر پاکستان کے خلاف مقدمہ جیت لیا، 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ہوا۔ وزیراعظم نے کہاکہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں سی پیک کے تحت مشترکہ منصوبے خوش آئند ہیں، پاکستان میں پانی سے بجلی بنانے کے مواقع ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر مہنگا ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو بجلی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، ماضی میں گیس سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام نہیں ہوا عمران خان نے کہاکہ کراچی کو پانی کی بہت ضرورت ہے حکومتی ادارے پیسے بنانے کے لیے پراجیکٹ میں تاخیر کرتے ہیں، حکومت نے کاروباری افراد کے لیے آسانی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے مستقبل کے لیے صاف اور شفاف گورننس دینی ہے، سی پیک کی بدولت آنے والا دور ہمارے لیے سب سے بڑے مواقع ہیں پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے۔