عزیز بھٹی کے علاقے میں ٗ پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عزیز میمن کی گاڑی پر فائرنگ

October 22, 2019 12:38 pm0 commentsViews: 3

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار کے قریب آکر اچانک فائرنگ شروع کردی
گاڑی میں عزیز میمن کا بیٹا موجود تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا
کراچی (کرائم رپورٹر)عزیزبھٹی کے علاقے میں پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی کی گاڑی پرنامعلوم افرادکی فائرنگ۔تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے KDAفلیٹ کے قریب موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح افرادنے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی عزیز میمن کی بلیک رنگ کی گاڑی نمبرBGH-397پرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ،تاہم فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجودافرادمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے ،واقع کی اطلاع ملنے پرپولیس اوررینجرزجائے وقوعہ پرپہنچ گئی ،پولیس کاکہناہے کہ فائرنگ کے وقت پی پی پی رہنماعزیز میمن کابیٹانعیم میمن گاڑی میں موجود جوڈرائیورسمیت معجزانہ طورپرمحفوظ رہا ،تاہم پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔