فریال تالپور سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل

October 22, 2019 12:57 pm0 commentsViews: 5

راولپنڈی (آئی این پی) جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار آصف علی زرداری کی بہن ایم پی اے فریال تالپور کو سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، وہ پروڈکشن آرڈر پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی گئی تھیں۔ پیر کو جیل حکام کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار آصف علی زرداری کی بہن ایم پی اے فریال تالپور کو سخت سیکورٹی میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔