صدر ریگل ٹریڈ سینٹر میں چور گروہ کی 5 ویں بڑی واردات

October 23, 2019 12:50 pm0 commentsViews: 4

6 ملزمان گاہک بن کر مارکیٹ میں داخل ہوئے اور الیکٹرونک سامان کے گودام سے 23 لیپ ٹاپ چوری کر کے فرار ہو گئے
ملزمان نے مزدوروں جیسا حلیہ بنا رکھا تھا، مارکیٹ میں گھوم پھرکر دکانوں اور گوداموں کا جائزہ لیا،بہت کم وقت میں واردات کی
کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد کے علاقے صدر میں ریگل ٹریڈ سینٹر میں چور گروہ نے ایک اور بڑی واردات کر لی ہے، چوروں نے گودام سے 23 لیپ ٹاپ چوری کر لیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ریگل ٹریڈ سینٹر میں 6 ملزمان گاہک بن کر مارکیٹ میں داخل ہوئے اور الیکٹرونک سامان کے گودام سے 23 لیپ ٹاپ چوری کر کے فرار ہو گئے۔ملزمان نے مزدوروں جیسا حلیہ بنا رکھا تھا، انھوں نے مارکیٹ میں گھوم پھر دکانوں اور گوداموں کا جائزہ لیا، اور بہت کم وقت میں واردات کی، ملزمان نے آسان ہدف بھانپ کر گودام سے لیپ ٹاپ چوری کیے اور فرار ہو گئے۔اد رہے کہ ریگل ٹریڈ سینیٹر مارکیٹ میں اپنی نوعیت کی یہ پانچویں واردات ہے، متاثرہ شہری نے پولیس کو درخواست بھی دے دی ہے۔