لاڑکانہ میں شکست کے بعد بلاول نے پی پی کے نظرانداز رہنمائوں سے رابطے شروع کردئیے

October 23, 2019 1:36 pm0 commentsViews: 2

بینظیر بھٹو کے ساتھیوں کو دوبارہ پارٹی میں لانے وار ذمہ داریاں دینے پر غور ہورہا ہے
سینئر پی پی رہنما غلام محمد بنگلانی کی اسلام آباد سے واپسی پر طیارے میں بلاول سے اہم ملاقات
غلام محمد بنگلانی کو پی پی کراچی ڈویژن میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی ٗ ذرائع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شکست کے بعد بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے نظرانداز سینئر رہنمائوں سے رابطے شروع کر دیے۔ بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں کو دوبارہ پارٹی میں لانے اور اہم ذمہ داریاں دینے پر بھی غور شروع کر دیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد سے کراچی واپس آتے ہوئے پی آئی اے کی فلائٹ میں بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما غلام محمد بنگلانی سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ غلام محمد بنگلانی نے تنظیم سازی کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کو تجاویز بھی دیں۔ پی پی ذرائع کے مطابق غلام محمد بنگلانی کو جلد ہی پی پی کراچی ڈویژن میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے چیئرمین بلاول بھٹو سے جہاز میں ہونے والی ملاقات میں اس حوالے سے بھی تفصیلی خیال ہوا ہے۔