آج صبح پولیس کے چھاپے اور مقابلہ، زخمی سمیت 15 ملزمان گرفتار

October 23, 2019 1:36 pm0 commentsViews: 3

کھارا در پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، اورنگی سے 7 اور عوامی کالونی سے تین ملزمان پکڑے گئے
منگھوپیر پولیس سے مقابلے میں منشیات فروش زخمی، علاج کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے کھارادر، مومن آباد، منگھوپیر، اورنگی اور عوامی کالونی پولیس کے چھاپے، مقابلہ، زخمی ملزم سمیت 15 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کھارادر پولیس نے 3 موٹر سائیکل لفٹر ملزمان عامر، ثقلین۔ اورنگی پولیس نے 2 ملزمان اشتیاق عرف ماما اور آصف۔ مومن آباد پولیس نے 7 جرائم پیشہ عناصر، عوامی کالونی پولیس نے 3 ملزمان جبکہ منگھوپیر پولیس نے سلطان آباد چورنگی واجہ گوٹھ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد منشیات فروش ملزم ہدایت اللہ ولد محمد قاسم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ تاہم گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔