فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹا کر 15 روز میں جواب جمع کرائیں سندھ ہائی کورٹ

October 23, 2019 1:37 pm0 commentsViews: 3

میئر کراچی، کے ایم سی و دیگر اداروں کو فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کا فوری خاتمہ کرنے کاحکم دے دیا
اگر شہری فٹ پاتھ کے بجائے سڑک پر چلیں گے تو حادثات بڑھیں گے، عدالت کے ریمارکس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سڑکوں کے فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم کرنے سے متعلق میئر کراچی، کے ایم سی و دیگر اداروں کو فوری تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سڑکوں کی فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شرافی گوٹھ لانڈھی کی سڑکوں پر تجاوزات قائم ہیں فٹ پاتھ پر تجاوزات کے باعث شہریوں کے لیے چلنا دشوار ہو چکا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے اگر شہری فٹ پاتھ کے بجائے سڑکوں پر چلیں گے تو حادثات بڑھیں گے فٹ پاتھ صرف اور صرف شہریوں کے چلنے کے لیے مختص ہیں۔