محب وطن بیرون ممالک پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں یحییٰ پولانی

October 23, 2019 1:38 pm0 commentsViews: 2

سوشل اسٹوڈنٹس فورم اور میمن ٹائمز کے تحت امریکہ سے آئے انور علی روفی‘ پیرزادہ مختار‘ جاوید کھانڈ والا کے اعزاز میں تقریب سے خطاب
کراچی (پ ر) پاکستانی بیرون ملک میں بھی اپنا اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ یہ بات سوشل اسٹوڈنٹس فورم اور میمن ٹائمز کے اشتراک سے امریکا سے آئے ہوئے ممتاز سماجی و ثقافتی شخصیت انور علی رومی، سینئر صحافی پیرزادہ مختار، جاوید کھانڈ والا اور نعیم حبیب میمن کے اعزاز میں کراچی پریس کلب پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے یحییٰ پولانی نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میمن ٹائمز کے محمد جاوید میمن اور سوشل فورم اس شہر میں مثبت خدمات انجام دے رہے ہیں اور آج کی تقریب جن افراد کے لیے منعقد کی جارہی ہے وہ یقینا قابل قدر شخصیات ہیں۔ انہوں نے تمام مہمانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں جاوید میمن اور فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے خطبہ استقبالیہ اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کے مہمان اعزازی فورم کے سرپرست اور وائس چیئرمین ممتاز صنعتکار سید ریحان احمد نے کہاکہ رومی صاحب اور پیرزادہ صاحب کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ تقریب سے سید عادل ابراہیم، نسیم احمد شاہ، فہیم برنی، شبیر دانش، سلیم احمد ایڈوکیٹ، پروفیسر حافظ نسیم الدین، سید عبدالباسط، انجینئر وسیم احمد فاروقی، فیاض علی فیاض، حبیب میمن، محمد اسلام، حنا اعظم نے بھی خطاب کیا۔