اورنگی ٹائون میں ن لیگ کا نواز شریف کی رہائی کیلئے مظاہرہ

October 23, 2019 1:44 pm0 commentsViews: 2

تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے اور ان کی صاحبزادی کو جعلی مقدمات میں گرفتار کررکھا ہے‘ نعمان ہاشمی کا خطاب
کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحت اورنگی ٹائون قطر موڑ پر نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز کی رہائی اور آزادی مارچ کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر نعمان ہاشمی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی اور سلیکٹرز نے مملکت خداداد پاکستان کو تباہی کے کنویں میں دھکیل دیا ہے جبکہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانے والے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو جعلی مقدمات میں گرفتار کرکے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی اور سلیکٹرز نے اپنے احساس کمتری کے خوف کو ظاہر کیا ہے۔ اس موقع پر شہزاد انصاری، دلاور خان، محمد عمران، شکیل صابری، محمد ارشد، شرافت حسین، خورشید عالم، محمد ظہیر کی سربراہی میں پی ایس 117، 118، 119، 120، 121 کے کارکنان نے شرکت کی۔