بیگم نصرت بھٹو کی آج آٹھویں برسی منائی جائیگی

October 23, 2019 1:46 pm0 commentsViews: 2

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیگم نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی آج بدھ کو منائی جارہی ہے، ملک بھر میں دعائیہ تقریبات ہوں گی۔ بیگم نصرت بھٹو کی تاریخی قربانیوں اور سیاسی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے شام 5 بجے پیپلز سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی و دعا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دریں اثناء چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کو ان کی آٹھویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔