متحدہ کا ہائوس بلڈنگ کارپوریشن کی نجکاری کے فیصلے پر اظہار تشویش

October 23, 2019 1:47 pm0 commentsViews: 2

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے عارضی مرکز بہادر آباد میں ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی جس کی سربراہی اکرم طارق‘ سیکریٹری جنرل مہتاب علی اور فہیم احمد کررہے تھے۔ ملاقات میں ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کے اعلان سے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا ۔ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کو بتایا کہ ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری سے سینکڑوں ملازمین بے روزگار‘ ہزاروں پنشنرز بے آسرا اور فاقہ کشی کا شکار ہوجائینگے۔