سرجانی تھانے کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل غائب

October 23, 2019 1:49 pm0 commentsViews: 5

کراچی( کرائم رپورٹر) چراغ تلے اندھیرا سرجانی تھانے میں شکایت درج کرانے والے شخص کی موٹر سائیکل تھانہ کے باہر سے غائب‘ پولیس بھی خاموش‘ تفصیلات کے مطابق فضل نامی شخص شکایت کے اندراج کیلئے سرجانی تھانے کے باہر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرکے تھانہ کے اندر گیا اور واپسی پرتھانہ کے باہر کھڑی موٹر سائیکل غائب تھی جس پر متاثرہ شہری فضل نے پولیس کو اطلاع دی۔ تاہم پولیس نے بات سننے سے انکار کردیا۔ جبکہ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ تھانہ کے باہر موٹرسائیکل کو لاک لگایا تھا مگر پولیس نے بات تک نہ سنی۔