لیاقت آباد میں بچے سے بد فعلی کا مقدمہ درج

October 23, 2019 1:51 pm0 commentsViews: 4

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد میں بچے سے بد فعلی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔19 اکتوبر کو لیاقت آباد نمبر10 میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 6سالہ سدیس ولد عاکف کو اس کا رشتہ دار18 سالہ حسین اپنے گھر لے گیا اور بد فعلی کا نشانہ بناڈالا‘ پولیس کے مطابق اہل خانہ نے شرمندگی کے باعث پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔ اب پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی‘ پولیس نے بچے کے اہل خانہ کو میڈیکل لیٹر دے کر بچے کا معائنہ کرنے کیلئے عباسی شہید اسپتال بھیج دیا۔