پراسرار طور 2 روز قبل لاپتہ ہونیوالے بھائیوں کے اغواء کا مقدمہ درج

October 23, 2019 1:51 pm0 commentsViews: 2

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی سے2 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے 2بھائیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر ڈی11 سے2 روز قبل دو بھائی10 سالہ علی رضا اور8 سالہ ازان ولد الیس پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے باہر کھیلنے گئے تھے اور انہیں نامعلوم افراد لے گئے اور علاقے کے بچوں نے ملزموں کو جو حلئے بتائے ہیں اس سے ایسا لگتا ہے کہ اسکے سسرالی رشتے دار بچے کے اغواء میں ملوث ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں واقعے کا مقدمہ الزام نمبر310/19 الیاس کے سسرالی رشتہ دار سمیع اور جونا کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔