ڈی آئی جی شرجیل کھرل کی زخمی سب انسپکٹر غوث عالم کے گھر جا کر عیادت

October 23, 2019 1:49 pm0 commentsViews: 2

کراچی(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر غوث عالم ولد محمد عالم کے گھر جا کرزخمی سب انسپکٹر کی عیادت کی ان کی خیریت دریافت کی اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اوردعا کی اللہآ پ کو جلد مکمل صحت یابی دے۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ میں ملک سے باہر تھا اس لیے پہلے نہ آ سکا۔اپنی صحت کا خیال رکھیں، ہمیں آ پ جیسے افسران پر فخر ہے اور آ پ کی ہر ممکن مدد کرینگے۔اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر، ٹیکنیکل انچارج ساؤتھ زون، ایس ایچ او صدر اور ایس آئی او بھی موجود تھے۔