پولیس مقابلے کا ایک اور زخمی ڈکیت بھی دم توڑ گیا

October 23, 2019 1:52 pm0 commentsViews: 3

توصیف، راقب اور آصف تینوں سگے بھائی گلبہار پیتل گلی کے ایک گھر میں داخل ہوئے تھے
ملزم توصیف گزشتہ روز مارا گیا جبکہ دونوں زخمیوں میں سے دوران علاج آصف بھی ہلاک ہوگیا
کراچی( کرائم رپورٹر) گلبہار پیتل والی گلی میں پولیس مقابلے کا زخمی ملزم دم توڑ گیا۔ مارے جانیوالے ڈکیت بھائیوں کی تعداد2 ہوگئی۔ تیسرے زخمی ملزم بھائی کی حالت خطرے سے باہر ہے تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے گلبہار پیتل والی گلی میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرنیوالے ملزم آصف نے عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم آصف کا ایک ڈکیت بھائی توصیف پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا اور ملزم کا تیسر ابھائی ڈکیت راقب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ تینوں ملزمان آپس میں بھائی اور عادی جرائم پیشہ ہیں۔ ملزمان کچھ عرصہ قبل ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ہو کر جیل گئے تھے ا ور چند روز قبل ضمانت کے بعد رہا ہوئے تھے جبکہ پولیس مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار خالد افضل زخمی ہوگیا تھا۔