بریگیڈ پولیس کے ہاتھوں گٹکا ماوا فروش گرفتار

October 23, 2019 1:50 pm0 commentsViews: 3

کراچی ( کرائم رپورٹر)بریگیڈ پولیس نے مضرِ صحت گٹکا ماوا فروش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ،ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کی جانب سے ملنے والی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مضرِ صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والے شخص عادل شہزاد ولد شہزاد کو گرفتار کرلیا ،واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ اور آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی اور ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے گٹکا ماوا بنانے والے اور فروخت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گرفتار ملزم کے قبضے سے مضرِ انڈین تمباکو چھالیہ جن میں رجنی ون ٹو ون رتن اور گٹکا ماوا برآمد کرکے ایف آئی ار نمبر 345/2019 بجرم دفعہ 269/270/337J کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔