کلری سے بدنام زمانہ جواری بابو ملباری گرفتار

October 23, 2019 1:50 pm0 commentsViews: 2

کراچی ( کرائم رپورٹر)کلری میں پولیس نے بدنام زمانہ جواری بابو ملباڑی کو حراست میں لے لیا، بابو ملباڑی آگرہ تاج کالونی کے مختلف علاقوں میں جوا کا کام کررہا تھا،تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے آگرہ تاج کالونی تاج مسجد روڈ،نورانی روڈ اور حنفیہ مسجد روڈ پر بابو ملباڑی اور اسکے کارندے کھلے عام جوا سٹہ چلارہے تھے،گزشتہ روز پولیس کی ایک ٹیم نے بابو ملباڑی کو حراست میں لے لیا ملزم کے قبضے سے جوا کی پرچیاں اور جواکی رقم بھی برآمد ہوئی،تاہم کلری پولیس سمیت قانون نافذکرنے والے اداروں نے بابو ملباڑی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ،معلوم ہوا ہے کہ بابو ملباڑی نیو مشرف کالونی میں رہائش پذیر ہے اور آگرہ تاج میں عرصہ دراز سے جوا اور جوا کی کٹنگ کا کام کرتا ہے، بابو ملباڑی اس سے قبل بھی کئی بار گرفتار ہوچکا ہے۔