لڑکی کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنیوالے2ملزمان کو5,5لاکھ روپے جرمانہ

October 23, 2019 1:54 pm0 commentsViews: 2

کراچی(کرائم رپورٹر)لڑکی کی تصاویر فیس بک پر ڈالنے پر 2 ملزمان کو 5 ، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔کراچی سٹی کورٹ میں عدالت نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق لڑکی کی تصاویرفیس بْک پر ڈالنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزموں شیز اور طحہ کو 5 ، 5 لاکھ روپے متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کو دینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق فریقین کی سمجھوتہ کرنے کی درخواست جرمانے سے مشروط کردی۔ واضح رہے کہ مقدمہ میں صلح ہونے کے باعث سمجھوتہ کرنے کی درخواست دائرکی گئی تھی۔