ڈینگی کا جن بے قابو ہوچکا ہے، حماد پونا والا

October 23, 2019 1:55 pm0 commentsViews: 1

سینکڑوں شہریوں کو متاثر کیا، سینکڑوں جانیں نگل گیا، صدر آل سٹی تاجر اتحاد
کراچی (پ ر) آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈینگی بخار نے سینکڑوں افرادکو متاثر کیا ہے۔ دیگر صوبوں کے بعد اب سندھ بھر میںبھی ڈینگی کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔ ڈینگی نے سینکڑوں جانیں لے لیں۔ سندھ بھر میں ڈینگی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعدادمیں دن با دن اضافہ ہورہا ہے ،24 گھنٹے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے 172 کیسز رپورٹ ہوئے۔آل سٹی تاجراتحاد کے صدر حماد پونا والا نے کہاکہ سندھ ڈینگی کنٹرول پروگرام کی اسپرے مہم کے مثبت نتائج سامنے نہیں آسکے ہیں اور کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مریضوں کی بڑی تعداداسپتالوں میںآرہی ہے، مچھروں کی بہتات کے باعث شہری پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں۔ کراچی کا کوئی پوچھنے والا نہیں ، طبی ماہرین کے مطابق اس جان لیوا مرض کی وجہ مچھر ہیں۔ کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ، کوڑا ،گندگی ، سیوریج کے نا قص نظام کی وجہ سے سڑکوں پر کھڑے گندے پانی کی وجہ سے مچھر اور دیگر کیڑے مکوڑے پیدا ہو رہے ہیں جن کی وجہ سے دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ ڈینگی جیسی جان لیوا بیماری لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔ محکمہ صحت ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی جاقص کارکردگی کی وجہ سے شہر قائدمیں ہرجگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جوکہ مچھروں کی پیدائش کا سبب بن رہے ہیں ۔