مودی اور انڈین آرمی چیف ودہشت گردی کے سرپرست ہیں ٗ ثروت اعجاز

October 23, 2019 1:56 pm0 commentsViews: 2

مقبوضہ کشمیر میں 80لاکھ افراد کو 80دنوں سے محصور کیا ہوا ہے ٗ سربراہ سنی تحریک
بھارت کے دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں ٗ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیکر پابندیاں عائد کی جائیں ٗ مذمتی بیان
کراچی(پ ر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کے دعوئے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے انتہا پسند دہشتگردوں کو داخل کردیا ہے،دہشتگردوں کی سرپرستی مودی اور انڈین آرمی چیف کررہے ہیں ،بھارت جارحانہ رویئے سے باز آجائے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پوری طاقت کے ساتھ منہ توڑ جواب دے گی ،مقبوضہ کشمیر میں 80لاکھ افراد کو 80دنوں سے محصور کیا ہوا ہے ،کشمیر میں اسلحہ لاٹھی ،کلہاڑیوں کے ساتھ آر ایس ایس کا مارچ کھلی دہشتگردی ہے،بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیکر اقتصادی پابندی عائد کی جائے ،مودی کو دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے پر عالمی ادارے گرفتار کرکے کاروائی عمل میں لائیں ،مودی اور انڈین آرمی چیف کے بار بار جھوٹے دعوئے اور الزام تراشیوں کا پول کھل چکا ہے ،انڈین آرمی چیف کا دہشتگرد کیمپس پر حملہ کے جھوٹے دعوئے بے نقاب ہوگئے ،غیر ملکی سفاتکاروں نے دیکھا کہ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ،بھارتی سفارتکار نے پاکستان کی دعوت پر نہ آکر اخلاقی جرأ ت کھو دی اور جھوٹ کا بھانڈا کھل گیا ،ایل او سی پر شہری آبادیوں کو بھارت نشانہ بنارہا ہے عالمی ادارے نوٹس لیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور انڈین آرمی کے جھوٹے دعوئے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت کے جھوٹے دعوئے بے نقاب ہوچکے کسی بھارتی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔