وزیر اعلیٰ کی اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب سے ملاقات

October 23, 2019 1:58 pm0 commentsViews: 2

مراد علی شاہ نے انس حبیب کو کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی
طالب علم سے موبائل نمبر لیا اور سندھ کی معیشت پر کتاب تحفے میں دی، اس کے والد کو شیلڈ پیش کی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات برائے2019 کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے طالب علم کو کتاب تحفے میں دی۔ تفصیلات کے مطابق کامرس انٹر میڈیٹ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے ہونہار طالب علم انس حبیب کی وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے انس حبیب کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انس حبیب کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو بلا جھجک مجھے فون کرسکتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے طالب علم کا موبائل نمبر لیا اور سندھ کی معیشت پر کتاب طالب علم انس کو تحفے میں دی جبکہ وزیراعلیٰ نے انس کے والد حبیب کو وزیراعلیٰ ہائوس کی شیلڈ بھی پیش کی۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ سندھ‘ انس حبیب اور ان کے والد کے ہمراہ لی گئی سیلفی بھی شیئر کی۔