رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم

November 4, 2019 3:39 pm0 commentsViews: 7

مولانا محمد ابراہیم آف انڈیا نے 28 منٹ کی اختتامی دعا کروائی، ہزاروں جماعتیں تبلیغ کیلئے روانہ ہوگئیں
مسلمان اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرنا چاہتے ہیںتو تمام معاملات قرآن و سنت کے مطابق ادا کریں، علماء کرام
رائیونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آہوں، سسکیوں اور رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا 28 منٹ دورانیہ کی اختتامی دعا مولانا محمد ابراہیم آف انڈیا نے کروائی، ہزاروں جماعتیں دین اسلام کی تبلیغ کے لیے روانہ، مولانا محمد ابراہیم آف انڈیا نے اللہ رب العزت کے حضور دعا کرتے ہوئے کہا کہ یا اللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے، یا اللہ قرض داروں کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے غیب سے اسباب پیدا، بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب، پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما، یا اللہ ہمارے گناہوں کو معاف، اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول، یااللہ ہمارے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما۔ ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے، اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما، اجتماع کو قبول فرما۔ اجتماع کے اختتامی روز شرکاء کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مولانا خورشید، مولانا اسماعیل، مولانا ابراہیم نے خطاب میں کہاکہ مسلمان دنیا بھر میں اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تمام معاملات قرآن و سنت کے مطابق ادا کرنے کا عہد کریں، ہم دعائیں مانگنے کے عمل کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں گے تو شیطان ہم سے کوسوں دور بھاگ جائے گا، 200 طالبعلموں کا اجتماعی نکاح پڑھایا گیا جس کے بعد یتیم و نادار بے سہارا بچیوں کو جہیز دے کر رخصت کیا گیا۔ دوسرا مرحلہ 7 سے 10 نومبر تک جاری رہے گا۔