فخر عالم خلاء میں پاکستانی پرچم لہرانے کیلئے پرعزم

November 5, 2019 12:14 pm0 commentsViews: 3

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پوری دنیا کا کامیابی کے ساتھ 23 روز میں چکر لگانے والے پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے اب خلاء میں پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم کیا ہے۔ مشن پرواز کا سفر نہ صرف پاکستان کے لیے ایک اہم قومی کارنامہ تھا اور فخر عالم کا نام دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مشن پرواز کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر فخر عالم کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ پاکستانی ہونے پر فخر کرتا ہوں اور ہمیشہ ایسے کام کرتا ہوں جوکہ میرے ملک کے لیے باعث فخر بنے۔