کراچی کے 3 اضلاع کے تھانے ایک دوسرے میں ضم

November 5, 2019 12:15 pm0 commentsViews: 7

اے آئی جی کراچی کے حکم پر شرقی، ملیر اور کورنگی میں پولیس گشت کے ساتھ حکمت عملی بھی تبدیل کردی گئی
آپس میں ضم ہونے والے تھانوں کی نگرانی اور عوامی شکایات کیلئے ایس ایس پی رینک کا افسر تعینات ہوگا
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے 3 ڈسٹرکٹ کے تھانوں کو ضم کر دیا گیا، اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے حکم پر کراچی کے 3 ضلع کے تھانوں کو ایک دوسرے میں ضم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کا تھانہ پی آئی بی کو تھانہ جمشید کوارٹرز، عزیز بھٹی کو تھانہ نیوٹائون، بریگیڈ کو تھانہ سولجر بازار، مبینہ ٹائون کو تھانہ سچل، ٹیپو سلطان اور بلوچ کالونی کو تھانہ محمود آباد، سائٹ سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا کو تھانہ سہراب گوٹھ اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے تھانہ الفلاح کو شاہ فیصل کالونی جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر کے تھانہ شرافی گوٹھ کو قائدآباد تھانے میں ضم کر دیا گیا۔ مذکورہ ضم کیے جانے والے تھانوں کی نفری کو بھی ایک ہی تھانے میں ضم کرکے پولیس گشت کے ساتھ ساتھ حکمت عملی کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ضم ہونے والے تھانوں کی نگرانی اور عوامی شکایات کے لیے ایس پی رینک کے افسر کو مقرر کیا جائے گا تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔